About us

سید احمد شہید اکیڈمی -تعارف اور اغراض ومقاصد

دائرہ شاہ علم اللہؒ (تکیہ کلاں رائے بریلی) کی بستی بڑی مردم خیز بستی رہی ہے، یہاں مختلف زمانوں میں بڑے بڑے علماء مشائخ اور مصلحین و مجددین پیدا ہوئے، اسی سرزمین سے حضرت سید احمد شہیدؒ نے تحریک اصلاح و جہاد بلند کی، جس کے نتیجہ میں بقول حضرت مولانا حسین احمد مدنیؒ ہندوستان میں مسلمان اپنے دین و شریعت کے ساتھ باقی رہے۔ اس اخیر دور میں اسی بستی میں امام العصر حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ جیسی شخصیت پیدا ہوئی، جن کے اصلاحی و تجدیدی کارناموں کا دائرہ بڑا وسیع اور ہمہ گیر ہے۔
 
تقریباً بیس پچیس سال قبل کچھ دردمندوں نے حضرت سید احمد شہیدؒ کے نام پر اسی بستی میں ایک ’’اکیڈمی‘‘ قائم کی تھی، مگر عرصہ تک افراد مہیا نہ ہونے کی وجہ سے کام آگے نہ بڑھ سکا، پھر ۱۴۱۳ھ میں اس کی تجدید کی گئی اور دار عرفات نے اس مبارک کام کو اپنے ذمہ لیا اور اسی سال افتتاح کے طور پر دو اہم کتابچے شائع کیے گئے، حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ نے اس کی سرپرستی قبول فرمائی اور باقاعدہ کام کا آغاز ہوا، حضرت مولانا کی وفات کے بعد حضرت مولانا محمد رابع حسنی ندوی مد ظلہ اس کے سرپرست متعین ہوئے اوراکیڈمی نے اپنی تصنیفی وتحقیقی سرگرمیاں جاری رکھیں، اﷲ کے فضل سے مختصر سے عرصہ میں اس نے مختلف موضوعات پر سو سے زائد کتابیں شائع کیں، یہ کتابیں اہل علم حلقہ میں مقبول ہوئیں اور اصحاب علم ودانش نے استفادہ کیا۔

اکیڈمی کے اغراض و مقاصد
اکیڈمی کے بنیادی مقاصد درج ذیل ہیں
حضرت سید احمد شہیدؒ کی شخصیت اور ان کی تحریک کے سلسلہ میں مستقل لٹریچر فراہم کرنا اور اس کی اشاعت کرنا۔
قدیم علمی کتابوں کو تحقیق و مراجعت کے ساتھ شائع کرنا۔
صحیح اسلامی فکر پیدا کرنے کے لیے لٹریچر تیار کرنا،اور خاص کر تاریخ اسلامی کو تحقیقات کے ساتھ نئے قالب میں پیش کرنا۔
حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ کی وفات کے بعد حضرت کی فکر کو عام کرنے کے لیے اور ان کے کاموں کو اجاگر کرنے کے لیے اکیڈمی کے تحت  گوشہ مفکر اسلام کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بنیادی مقاصد مندرجہ ذیل ہیں
  حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ کی شخصیت ان کی فکر اور ان کے اصلاحی و تجدیدی کارناموں کو متعارف کرانا۔
حضرت مولانا کے فکری و اصلاحی مضامین اور خطبات کو مختلف موضوعات کے تحت جمع کرنا اور ان کی اشاعت کرنا۔
حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ کے درس تفسیر کو مرتب کرکے نفع عام کے لیے شائع کرنا۔
اس سلسلہ کی تقریباً دس کتابیں شائع ہوچکی ہیں اور مزید زیر ترتیب ہیں۔
اللہ تبارک و تعالیٰ ان مقاصد کی تکمیل فرمائے۔آمین
Dar-e-Arafat
15

Arabic

75

Urdu

6

English

5

Hindi


Read Online Islamic Book Categories – Uloom-e-Quran, Uloom-e-Hadith, Seerat wa Sawaneh, Uloome-e-Fiqah, Uloom-e-Tareekh, Fikar-e-islami, Islahiyat by Authentic Authors in multiple languages